شیخوپورہ ( نمائندہ جنگ) کینال ویو کالونی شیخوپورہ میں مبینہ طورپرچار مسلح ڈاکوؤں نے پروفیسر ڈاکٹر عظمی کے گھر میں داخل ہو کراہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی اور وہاں سے نقدی اور زیورات چھین لیے جہاں مزاحمت کرنے پر فائرنگ کے ڈاکٹر عظمی اور اس کے بیٹے فیاض عظمی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئےڈاکٹر عظمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ان کے بیٹے کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو لایا گیا جہاں سے اسے نازک حالت کی بنا پر میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔