• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری مال جمع نہ کرتے تو آج بلاول والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا، زلفی بخاری

زرداری مال جمع نہ کرتے تو آج بلاول والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا، زلفی بخاری 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو کا قصور نہیں انکے والدین نے بے پناہ مال لوٹ کھسوٹ سے جمع کیا ، جھوٹ پرمبنی تقریر سے انھوں نے اپنا نسب ظاہر کیا، زلفی بخاری نے ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ تقریرایک نئی گراوٹ اورہلکے پن کا مظاہرہ تھی ، درحقیقت اس میں بلاول کابھی قصور نہیں، بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا، یہ وہ نسب ہے جو بلاول نے اپنے جھوٹوں اور گھناؤنے حملوں سے قوم کو دکھایا۔

تازہ ترین