• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کی تبدیلی، شہریوں میں نزلہ، زکام دیگر بیماریاں پھیلنا شروع

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر، روہڑی و گرد و نواح کے علاقوں میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں میں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار سمیت دیگر موسمی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئیں۔ مختلف امراض کا شکار ہونیوالے افراد سرکاری و نجی اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ سکھر شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں موسم سرد ہونے کے ساتھ ہی لوگ موسمی بیماریوں کا نشانہ بن رہے ہیں، سول اسپتال سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم نجی اسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے، گنجان آبادی والے علاقوں میں واقع نجی کلینکوں پر بھی مریض عام دنوں کی نسبت زیادہ نظر آرہے ہیں، مریضوں کی اکثریت نزلہ، زکام، کھانسی، بخار ودیگر موسمی بیماریوں کا شکار ہے، شہر کے ایسے علاقے جہاں گند و کچرے کے ڈھیر جمع ہیں وہاں بیماروں کی تعداد بھی زیادہ ہے، پرانا سکھر، نیوپنڈ، بھوسہ لائن، نواں گوٹھ، آدم شاہ کالونی، مائکرو کالونی، نمائش چوک و دیگر علاقوں میں جمع گند و کچرے کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو کے نتیجے میں مذکورہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کی بڑی تعداد بیماریوں نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور جلدی امراض کا شکار ہورہی ہے۔ معالجین کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ گند و کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی کھڑے رہنے کے باعث لوگ موسمی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

تازہ ترین