• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناسے مزید 13؍ اموات، فعال کیسز کی تعداد 9174؍ ہوگئی

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں مہلک وائرس کورونا کے وار جاری ہیں گزشتہ 24؍ گھنٹوں کے دوران مزید 13؍ مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6638؍ تک جا پہنچی جبکہ کورونا کے 641؍ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9174؍ ہوگئی، اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 306640؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 641 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 13 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 12 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 640 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔19 کے 78 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 638 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 574 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 288 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265 اموات،اسلام آباد میں کل 194 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 81 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 40 لاکھ 41 ہزار 962 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 833 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین