• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، ن لیگ کے رہنماؤں کا وزیراعظم عمران خان کے خلاف مظاہرہ

پیرس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے قائم مقام صدر سردار ظہور اقبال، یورپ ن لیگ یوتھ کے جنرل سیکریٹری رانا محمود، کشمیر ونگ جنرل سیکریٹری نعیم چوہدری، جنرل سیکریٹری شیخ وسیم اکرم کی قیادت میں سفارت خانہ پاکستان کے سامنے وزیراعظم عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر سردار ظہور اقبال نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی ہونی چاہیے، قومی اداروں خصوصی طور نیب کو اپوزیشن کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے یکطرفہ احتساب کو بند کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیب گردی کسی صورت بھی برداشت نہیں۔

رانا محمود کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی بادستی اور غیر جانبدار پالیسوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نعیم چوہدری نے کہا اپوزیشن کے خلاف یکطرفہ جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، غریب ملازمین منہگائی کی چکی میں پیس ر ہے ہیں، ہم اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔

اس موقع پر شیخ وسیم اکرم سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور نیب کے خلاف مظاہروں کے لیے شیخ وسیم اکرم نے  فرانس حکومت سے باقاعدہ اجازت حاصل کر رکھی تھی۔

تازہ ترین