• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکریاں ملنا تو دور جو روز گار تھے وہ بے روزگار ہوگئے، مریم نواز

 پاکستان  مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی کامیابی کی دعائیں عمران خان نے مانگیں، کلبھوشن کیلئےآرڈیننس اور وکیل کرو تم اور مودی کی زبان ہم بول رہے ہیں؟ بھارت کوسلامتی کونسل میں ووٹ دوتم اورمودی کی زبان ہم بول رہے ہیں؟

کراچی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جب جواب مانگا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ آپ غدارہیں،ہمیں غداری والی کہانیاں نہیں سناؤ، ایک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہوا تو غداری سامنے آجائےگی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہماری ہے، فوج نواز شریف کی ہے،یہاں بیٹھےسب لوگوں کی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن  نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  کہ معیشت پر خودکش حملہ ہے تمہارا کارنامہ ،کاروبار کوتباہ کرنا ہے تمہارا کارنامہ، کمر توڑ مہنگائی ہے تمہارا کارنامہ، عورتوں کی بےحرمتی، گینگ ریپ ، یہ ہیں تمہاراکارنامہ ،بلین ٹری ہیں تمہارا  کارنامہ ۔

مریم نواز نے کہا کہ آج پشاور بی آرٹی کی بسوں میں آگ لگ رہی ہے، ملک میں چا ربی آرٹی بنائیں جواسی ارب روپے میں بنیں،نوکریاں ملنا تودور کی بات جو روز گار تھے وہ بےروزگارہوگئے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ کراچی میں ان کےسب سے زیادہ ایم این ایز ہیں،کوئی سڑک بنائی؟ کوئی کام کیا؟ کوئی ایک کارنامہ تو بتاؤ جو تم نےسرانجام دیا ہو، بی آر ٹی ہےتمہارا  کارنامہ جسے ایک سو بیس ارب روپےمیں بنایا، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ تھانا؟ کتنی نوکریاں ملی ہیں؟۔

مریم نواز نے کہا کہ کراچی میں سب سےزیادہ ایم این ایزپی ٹی آئی کےہیں،کیا کوئی کام کیا ہے؟ پچاس لاکھ گھربنانےکاوعدہ تھا، کتنوں کو گھر ملا؟

الزام لگانے والابتائے،تم نےکبھی نوکری کی؟شایدآج جوانھوں نےپنا گاہیں کھولی ہیں،کل وہ اپنےگھروں میں رہتےہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیاجانتی ہےنیب ،ایف بی آر،ایس ای سی پی پرآپ نےقبضہ کررکھاہے۔

مریم نواز نے کہا کہ شاہراہ دستورپرلیڈی ہیلتھ ورکرزاتنےروزسےاحتجاج کررہی ہیں،کسی نےپوچھا؟عوام کوبتائیں، غریب عوام سےروٹی کیوں چھینی؟روزگارکیوں چھینا؟عوام کوبتائیں،غریبوں سےدوائیں کیوں چھینی؟

انہوں نے کہا کہ کراچی کےعوام کویہ بتائیں کہ جووہ نہیں جانتے، کون نہیں جانتاکہ نیب ان کےحکم پر چلتاہے،کراچی والو جانتے ہو نہ کہ نیب کس کےاشارے پرکام کرتاہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عوام سے مخاطب نہیں ہوتا وہ اپوزیشن سے مخاطب ہوتاہے، آج ہم پاکستان کےعوام کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، جعلی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

 مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف تمھارا نام لینا بھی پسند نہیں کرتا، تم نے بڑوں کی لڑائی میں بچوں کو گھسیٹا ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں ایک نہیں دو بچوں کی نانی ہوں،نانی اور دادی کے رشتے مقدس ہوتے ہیں، نصیب والوں کو ملتے ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان نے میرا مذاق اڑانے کے لیے کہا کہ میں نانی ہوں، اللّٰہ کا شکر کرتی ہوں کہ میں ایک نہیں دو بچوں کی نانی ہوں، نانی اور دادی کے رشتے مقدس ہوتے ہیں، نصیب والوں کو ملتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری مجھے اپنی بیٹی کہہ کر مخاطب ہوتے ہیں، بلاول مجھے بڑی بہنوں کی طرح عزت دیتا ہے، زرداری مجھے بیٹی کہہ کر پکارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے جب یہ بات کہی تو آپ نے میری نہیں اس رشتے کی تضحیک کی ہے، مجھے جب تھکاوٹ ہوتی ہے تو اپنی بیٹی کو کہتی ہوں کہ اپنے بچوں کو میرے پاس لے آؤ، میری نواسی کا نام سرینہ ہے، اور ایک نواسہ ہے جس کا نام محمد ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نہ عمران خان کا نام لینا پسند کرتی ہوں اور نہ انہیں وزیرِاعظم مانتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے گھبرا کر الٹی سیدھی باتیں نہیں کیں، آپ نے دھرنا دیا، نواز شریف نے ایک دن بھی پریشر نہیں لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا نام لینا پسند نہیں کرتی، اگر آپ کو کوئی سکھانے والا نہیں تو نواز شریف سے سیکھ لیا ہوتا، آج بھی آپ کی حسرت رہے گی نواز شریف آپ کا نام لیں  مگر وہ آپ کا نام بھی نہیں لیں گے۔


 مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو محبت کراچی میں دی گئی اس کا قرض پوری زندگی نہیں اتار سکتی۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں نے جس طرح سے میرا استقبال کیا میں پوری زندگی اس محبت کا قرض نہیں ادا کرسکوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ کل آپ نے دیکھا ہوگا کہ ایک شخص کل چیخ چیخ کر اپنی ناکامی کا ماتم کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو کہتے ہو گھبرانا نہیں مگر خود ایک جلسے سے گھبرا گئے ہیں۔

تازہ ترین