اسلام آباد (عاصم یاسین) مریم نواز شریف گوجرانوالہ کی جانب جناح اسٹیڈیم کی منزل تک اپنے سفر کے دوران ٹوئٹر پر سرگرم رہیں اور مسلم لیگ (ن) کے چارج کئے گئے کارکنوں کی جانب سے ان کے استقبال کی تصاویر اور ویڈیوز شائع کرتی رہیں۔
ایک ٹوئٹ میں مریم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے چچا قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ان کی ذاتی حفاظت اور گاڑی بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ نے ان کے لئے اپنی ذاتی سیکورٹی اور کاریں بھیجی ہیں۔ جیل میں ہونے کے باوجود وہ اب بھی میری دیکھ بھال کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ انشاء اللہ آپ ہمارے ساتھ جلد واپس ہوں گے۔