• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل خیبر پختونخوا کے نام

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں خیبر پختونخوا نے سدرن پنجاب کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فخر زمان اور شعیب ملک کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت کے پی نے چار وکٹ پر 206 رنز بنائے، جواب میں سدرن پنجاب 196 رنز بنا سکی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میں خیبر پختونخوا کو شاندار آغاز ملا، فخر زمان نے 40 گیندوں پر 67 رنز جڑ دیئے، رضوان نے 25 اور محمد حفیظ نے 38 رنز بنائے، پھر شعیب ملک نے 22 گیندوں پر 56 رنز بناکر ٹیم کا اسکور چار وکٹ پر 206 رنز تک پہنچا دیا۔

جواب میں سدرن پنجاب کی تین وکٹیں 34 رنز پر گر گئیں، لیکن پھر حسین طلعت نے 33 گیندوں پر 63 اور خوشدل شاہ نے 34 رنز بنا کر ٹیم کی ہمت بڑھائی۔ لیکن بعد میں آنے والے کھلاڑی 8 وکٹ پر 196 رنز پر ہمت ہار گئے۔

خیبرپختونخوا نے 10رنز کی فتح کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں شاہین آفریدی سب سے زیادہ 20 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے جبکہ فخر زمان نے سب سے زیادہ 420 رنز بنائے۔

تازہ ترین