• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیہا ککڑ اور روہن پریت کا مبینہ شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈین آئیڈل 12 کی جج اور بولی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں نیہا نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر روہن پریت کے ساتھ ایک فوٹو شئیر کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے اور روہن پریت کے ساتھ ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا ککڑجلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔حال ہی میں نیہا نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر روہن پریت کے ساتھ ریلیشن شپ کی تصدیق کی تھی جس کے بعد سے لوگ ان دونوں سیلیبرٹیز کی شادی کی تاریخ کے انتظار میں بیٹھے تھے جو اب سامنے آچکی ہے۔

سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیہا ککڑ اور روہن پریت کے ایک فین کلب کی طرف سے دونوں کی شادی کا کارڈ شیئر کیا گیا ہے۔ اس کارڈ میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت 26اکتوبر کو پنجاب میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ حالانکہ اب تک نیہا ککڑ اور روہن پریت دونوں کی طرف سے آفیشیل کسی بھی طرح کا شادی کا کارڈ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔

ایسے میں کہنا مشکل ہے کہ یہ کارڈ کتنا حقیقی ہے یا کتنا ایڈیٹڈ۔ اب یہ شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے۔ خبروں کے مطابق نیہا ککڑ کی شادی میں ان کے کنبے والے رشی کیش سے گنگا جل لے کر دہلی پہنچیں گے اور اس گنگا جل سے مہندی میں نیہا کو غسل کرایا جائے گا۔

تازہ ترین