• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں گستاخانہ خاکے دکھانے والے تاریخ کے استاد کو قتل کردیا گیا

 پیرس(نمائندہ جنگ ) فرانس کے درالحکومت پیرس سے 35 کلو میٹر سرجی پونتواس کے علاقے ایرانی گاؤں میں تاریخ کے استاد کوگستاخانہ خاکے دکھانے پر قتل کردیاگیا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ قتل کرنے والےشخص نے حملے کے بعد ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگایا۔ مقامی میڈیا کا پولیس ذرائع کے حوالے سے کہناہےکہ پیرس کے قریب قتل ہونےوالے تاریخ کے استاد نے حال ہی میں اپنی کلاس میں گستاخانہ خاکے دکھائے تھے جس کے بعد جمعہ کو ایک شخص نے چھریوں سے اس گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ اس دوران پولیس سے جھڑپ میں حملہ آور نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے بعد ازاں پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 
تازہ ترین