• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی، مقررین

میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی، مقررین 


لاہور(نمائندہ جنگ)ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میرشکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں غیرقانونی گرفتاری کیخلاف منگل کے روز بھی لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینئر صحافیوں ظہیر انجم ،عزیز شیخ کے علاوہ سیکرٹری جنگ ورکرز یونین محمد فاروق اعوان، منور حسین، محمد علی، محمد شفیق،واجد حسین،اکمل عباس، افضل عباس،رومیو جالب، ، جنگ، جیو، دی نیوز، آواز کے ورکرز ودیگر شعبہ زندگی سے افراد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مقررین نے نیب اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ میرشکیل الرحمٰن کو پابند سلاسل کئے ہوئے 7ماہ سے زائد کا عرصہ ہونے کو ہے مگر ابھی انکے مقدمے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی مقدمہ جہاں تھا وہیں موجود ہے کیونکہ نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ایک بیمار شخص کو اس طرح قید میں رکھنے کی دنیا کا کوئی قانون اجازت نہیں دیتا۔ہم میر شکیل الرحمٰن کی ناجائزگرفتاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے ۔ اس موقع پر میر شکیل الرحمٰن کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

تازہ ترین