حسن ابدال (آئی این پی )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی پارٹیوں کے الگ الگ ایجنڈے ہیں‘ بلاول بھٹو قومی حکومت، فضل الرحمن انتخابات اور ن لیگ سب کچھ بٹھانا چاہتی ہے۔
انہوں نے گوجرانوالہ جلسہ میں نامناسب اور غیر شائستہ زبان استعمال کی ہے، اب عمران خان فرنٹ پر کھیلنے کے لیے میدان میں آ گے ہیں ‘ نواز شریف نےفوج کے خلاف بیان دیکر اپنی سیاست کا جنازہ نکال لیا ہے جس کے بعد ن لیگ کی سیاست دفن ہو گئی ہے۔
میں اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں کہ 31دسمبر سے 20فروری تک جھاڑو پھر جائے گا ، مارچ میں سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔