• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، پرویز خٹک کا جلسہ کرانے کے تنازع پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، 2 زخمی، ملزمان فرار

نوشہرہ ( نمائندہ جنگ )نوشہرہ کلاں نواں کلے میں وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا جناز گاہ کمیونٹی ہال میں جلسہ کرانے کے تنازع پر تحریک انصاف کے دو گروپوں میں فائرنگ، جلسہ کرانے والے گروپ کا ایک بھائی جاں بحق جبکہ دو بھائی شدید زخمی ہوگئے ،ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، لواحقین نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے مظاہرہ کیا ،پرویز خٹک کی زخمیوں کی عیادت،تمام تقریبات منسوخ کر دیں،3روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا، تحریک انصاف کے سابق ضلعی کونسلر نوشیر خان اور سابق ولیج ناظم اعجاز خان اور بخت تاج خان سمیت چھ افراد کے خلاف قتل اقدام قتل اور توڑ پھوڑ اورہاتھا پائی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہےواقعہ کی اطلاع ملتے ہی وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک موقع پر پہنچ گئے اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی لواحقین نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج مظاہرہ کیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔جلسہ وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے لئے شام پانچ بجے منعقد کیا جارہا تھا وزیر دفاع پرویز خٹک نے سوگ میں تمام جلسے اور تقریبات منسوخ کر دیں تفصیلات کے مطابق نواں کلے کی جناز ہ گاہ میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری تھیں جلسہ میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور میاں عمر کاکا خیل نے شام پانچ بجے شرکت کرنا تھی ۔خورشید خان ولد اسلم خان اور انکے زخمی بھائی شیر عالم خان ساکن نواں کلے کی رپورٹ کے مطابق وہ نواں کلے جنازہ گاہ کمیونٹی ہال میں جلسے کی تیاریوں میں اپنے بھائیوں شیر افضل خان اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ کام میں مصروف تھے کہ اس دوران ملزمان سابق ضلعی کونسلر نوشیر ،اعجاز ،بخت تاج پسران ملوک ،نور گل ،کفایت ،اور شکیل پسران ملتان ساکنان نواں کلے نوشہرہ کلاں کلاشنکوفوں سے مسلح ہوکر آئے اور ہمیں بتایا کہ آ پ یہاں جلسہ نہیں کریں گے اس بات پر تکرار شروع ہوا جس پر تینوں ملزموں نے فائرنگ شروع کردی نوشیر اور اعجاز کی فائرنگ سے میرا بھائی شیر عالم جاں بحق ہوگیا جبکہ بخت تاج کی فائرنگ سے شیر افضل سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ ان کے ساتھیوں کفایت ،تور گل ،شکیل پسران ملتان نے مجھ پر کلاشنکوف کے بٹوں سے پے درپے وار کئے جس سے میں زخمی ہوگیا ۔وجہ عناد جلسے سے منع کرنا تھا اس موقع پر میرے ساتھ شاہ خالد ،زمان ولد راج محمد ،شیرافضل ،بہادر شیر پسران اسلم واقعہ کےچشم دید گواہ ہیں ۔

تازہ ترین