کوئٹہ( این این آئی)ایرانی حکام نے غیر قانونی طورپر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مزید 500پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے تفتان میں راہداری گیٹ پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر د یا۔یہ افراد غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہوئے اور بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں سفر کررہے تھے‘گرفتار پاکستانیوں میں 77کا تعلق خیبرپختونخوا‘399کا پنجاب ‘5 کا سندھ ‘2کا بلوچستان اور آزادکشمیر کے 17شہری شامل ہیں ۔ راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی‘ لیویز ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے‘ ابتدائی کارروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔