امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کا دورہ مختصر کرکے واپس امریکا جارہے ہیں جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا وائٹ ہاؤس کے سیچوئشن روم میں اجلاس بلالیا ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ انہوں نے ایران سے بارہا کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردیں، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال کے سبب صدر ٹرمپ جی سیون اجلاس میں شرکت مختصر کرکے واپس امریکا جارہے ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ نےقومی سلامتی کونسل کو سیچوئشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت کی ہےجہاں انکی واپسی پر فوری اجلاس ہوگا۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نےنیوکلئیر ڈیل پر دستخط نہ کیے تو کچھ ہو کر رہے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واضح وجوہات کی بناء پر جتنی جلد ہوسکے انہیں واپس واشنگٹن جانا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی۔
صدر ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کردے۔