• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا نے جبران کے ساتھ اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی سالگرہ کی خوبصوت تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں منشا پاشا کے منگیتر، سماجی کارکن جبران ناصر بھی نظر آ رہے ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں منفرد اور منتخب کام کرنے والی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی، منشا پاشا کی جانب سے اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہیں۔

منشا پاشا کی تصاویر اور ویڈیو میں اُن کے منگیتر جبران ناصر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

منشا پاشا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی سالگرہ کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ ’ یہ سالگرہ منانے کا وقت‘، اور ساتھ میں کیک کا یموجی بھی بنایا ہے۔


منشا پاشا کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ باقاعدہ جبران ناصر کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں ۔

منشا پاشا کی جانب سے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا کہ اُن کی سالگرہ کے ساتھ اُن کے ایک دوست کی بھی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

منشا پاشا کا کیپشن میں بتانا تھا کہ ’اُنہیں یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی اُن کے دوستوں کی جانب سے دی گئی ہے جس سے متعلق وہ بالکل بھی نہیں جانتی تھیں۔‘


منشا پاشا کو اُن کی پوسٹس پر مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کی جانب سے بھی سالگرہ کی خوب مبارکباد اور دعائیں دی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین