• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے اہل کراچی کا پھر شکریہ ادا کیا


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اہل کراچی کا ایک مرتبہ پھر دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ کراچی سے لاہور روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام نے میرا دل جیت لیا ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ کراچی کے لوگوں  کی محبتوں کا قرض ہمیشہ مجھ پر رہے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ میں کراچی کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور بے پناہ پیار و محبتیں سمیٹ کر کراچی سے روانہ ہورہی ہوں۔

تازہ ترین