• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول استاد سے یکجہتی کیلئے فرانس کے مختلف شہروں میں ریلیاں

پیرس (رضا چوہدری ) فرانس میں جمعہ کے روز قتل ہونے والے تاریخ کے استاد سے اظہار یکجہتی کیلئے درالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں ریلیاںنکالی گئیں،پیرس ریلی میں وزیر اعظم جین کاسٹکس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جو پیرس کے وسط میں پلس دی ریپبلک کے مقام پر پہنچ کر اختام پزیر ہوئی، استاد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین میں سیمیول پاتے کے ساتھی بھی موجود تھے،جنہوں نے خود کو ایک استاد ظاہر کرکے نعرے بازی کی،وزیر اعظم جین کاسٹکس نے بعدازاں ٹوئٹ میں کہا کہ ہم فرانس ہیں۔طلبا بھی مظاہرے میں موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ آج ہم سب خطرے میں ہیں۔نائس میں سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا،دوسری جانب مشرقی فرانس کے حصے لیون میں 6 ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔پیرس میں گستاخانہ خاکے طلبا کو دکھانے کے معاملے پر حال میں قتل ہونےوالے ایک ٹیچر سے اظہار یکجہتی کیلئے فرانس کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکالی گئیں اور ریلی کے شرکا میں ایک استاد ہوں کے نعرے لگارہے تھے، اس کے علاوہ شرکا نے ہم خوف زدہ نہیں کے نعرے بھی لگائے،شرکا نے ’’میں سیمیول ہوں‘‘ اور ’’میں چارلی ہوں‘‘ کی بھی نعرے بازی ہوتی رہی۔ 
تازہ ترین