• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں مسلم لیگ ن کاسفارتخانہ پاکستان کے سامنے مظاہرہ

پیرس (نمائندہ جنگ) پیرس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے قائمقام صدر سردار ظہوراقبال، یورپ ن لیگ یوتھ کے جنرل سیکرٹری رانا محمود، کشمیر ونگ کے جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری ، شیخ وسیم اکرم کی قیادت سفارت خانہ پاکستان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے، اس موقع خطاب کرتے ہوئے قائمقام صدر سردار ظہور اقبال نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، قومی اداروں خصوصاً نیب کو اپوزیشن کے خلاف کارروائی اور یکطرفہ احتساب کو بند کرنا ہوگا، نیب گردی کسی صورت بھی برداشت نہیں ۔رانا محمود کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی بالادستی کیلئے اور جانبدارانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ نعیم چوہدری نے کہا اپوزیشن کے خلاف یکطرفہ جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، غریب ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ہم اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں،اس موقع پر شیخ وسیم اکرم سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرے کی شیخ وسیم اکرم نے باقاعدہ اجازت حاصل کر رکھی تھی۔
تازہ ترین