• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار، شاہ محمود، گلبدین حکمت یار ملاقات

اسلام آباد (خبرایجنسی) افغان امن عمل میں مصالحانی کردار، حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات، افغانستان میں قیام امن کیلئے بین الافغان مذاکرات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ خطے کا امن و استحکام افغانستان میں مستقل امن سے مشروط، مصالحانہ کردار ادا کرتے رہیں گے جبکہ گلبدین حکمت یارکا کہنا تھا کہ پاکستان آکر ایسے لگتا ہے جیسے اپنے گھر میں ہی ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے تجربہ کار سیاست دان حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے وفد کے ہمراہ دفترخارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری بین الافغان مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار اور ان کے وفد کو دفتر خارجہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ خطے کا امن و استحکام، افغانستان میں مستقل امن سے مشروط ہے۔

تازہ ترین