• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کی پہلی کمرشل پرواز براستہ سعودی عرب اسرائیل پہنچ گئی

دبئی(اے ایف پی،جنگ نیوز)متحدہ عرب امارات کی پہلی کمرشل پرواز براستہ سعودی عرب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچ گئی ہے۔ اسرائیل اور امارات کے جھنڈے لہراتے ہوئے اتحاد ایئرویز کا بوئنگ گرین لائنر 787 مسافر طیارہ ابوظبی سے پرواز کرتے ہوئے پیر کو تل ابیب کے بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا،یہ پرواز سعودی فضائی حدود عبور کرتے ہوئے اسرائیل پہنچی،ہوائی اڈے پر اسرائیلی حکام نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ یہ کسی بھی خلیجی ملک سے اسرائیل کے لئے پہلی کمرشل پرواز ہے۔

تازہ ترین