• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اقدامات سےدنیا نے مسئلہ کشمیر کو سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے،قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات میں وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا ،حکومتی اقدامات سےدنیا نے مسئلہ کشمیر کو سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے، قوم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے متحد ہے، حکومت کی جدوجہد سے اقوام عالم نے کشمیر کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا شروع کردیا ہےہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیر پر استصواب رائے کے ساتھ ساتھ جوناگڑھ مناوادر پر ریفرنڈم کی قراردادیں منظور کی گئی تھیں اس بارے میں بھی عالمی برادری کو سفارتخانوں کے ذریعےآگاہ کیا جائے ۔وزارت خارجہ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے دیرینہ اصولی موقف پر قائم ہے جبکہ بھارت متعدد بار اپنی پوزیشن بدل چکا ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ،جونا گڑھ اورمناوادر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ہے ۔

تازہ ترین