• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادرمیں 300 ارب سے زائد مالیت کی اراضی پرسرکار کا حق تسلیم

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)بلوچستان بورڈ آف ریونیو نے گوادر میں سمندر کے کنارے موضع جنوبی آکڑہ میں 12450 ایکڑ سرکاری اراضی کی بابت 1995 سے جاری عدالتی کاروائیوں کے تسلسل میں دو الگ الگ فیصلوں کے ذریعے حکومت کی 3 سو ارب روپے سے زائد مالیت کی زمینوں کا فیصلہ سناتے ہوئے ان زمینوں پر سرکار کے حق کو تسلیم کرلیا، بورڈ آف ریونیو نے بلوچستان ہائیکورٹ و سپریم کورٹ کے فیصلوں،ریونیو کے قوانین و قواعد سمیت لینڈ لیز پالیسی 2000 کی روشنی میں یہ اہم فیصلہ سنایا بورڈ آف ریونیو کے دو ممبران خلیق نظر کیانی ، راشد کمال الرحمن پر بورڈ مشتمل تھا جنہوں نے سینئر ممبر بورڈ ریونیو قمر مسعود کے دو الگ الگ فیصلوں محررہ 4.3.2016 اور 9.7.2020 کو اس وقت کے ڈپٹی کمشنر و کلکٹر گوادر طفیل بلوچ نے ایڈوکیٹ جنرل امان اللہ کنرانی کے ذریعے چیلنج کیا تھا اور حالیہ فیصلے کو ڈپٹی کمشنر ،کلکٹر گوادر کیپٹن وسیم نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ظہور احمد بلوچ کے توسط سے نظر ثانی کی درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا تھا جس میں دونوں نظر ثانی کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین