کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 16 نئے کیسز سامنے آنےکے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15704 ہوگئی ۔ ترجمان محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ اتوار کو 922 افراد کے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جن میں تین طلبہ بھی شامل ہیں متاثرہ مریضوں کی تعدادبڑھ کر 15704 ہو گئی ،اب تک 120976 افرادکے ٹیسٹ کئے گئے ہیں 105272 افراد کی رپورٹ منفی آئی ۔