کوئٹہ( پ ر)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ روز شہداء اکتوبر کی یاد میں اجلاس سیف اللہ اتمانخیل کی صدارت میں ہوا جس میں شعبہ ہسٹری اور میڈیا جرنلزم کے مشترکہ انتخابات ہوئے۔ جس میں ولی اچکزئی سیکرٹری جبکہ اسفند خان سینئر معاون منتخب ہوئے۔ تمام منتخب نمائندگان سے یونیورسٹی کے سینئر رہنما عطا محمد ناکرار نے حلف لیا۔ اجلاس کے بعد عطا محمد ناکرار، ر حمت حق پرست اور سیف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء پی ڈیایم کے 25 اکتوبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں اور بھر پور طریقے سے شرکت کریں۔