• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:محبت کی شادی، مبینہ شوہر پر 20 ہزارجرمانہ،خاتون کو والدین کیساتھ جانیکی اجازت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے محبت کی شادی کرنے والے شخص اعجاز احمد پر 20 ہزار روپے جرمانہ ، دس ہزار روپے مبینہ بیوی نسیم بی بی کو دینے کی ہدایت۔ خاتون کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی گئی، خاتون نے عدالت کے روبرو بیان دیا تھا کہ ملزم نے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کرائے تھے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 22 دسمبر کو نسیم بی بی سے رنگ پور میں شادی کی، 6 اکتوبر کو خاتون کے والدین اسے ساتھ لے گئے اسی روز خاتون نے سیشن کورٹ مظفرگڑھ میں ہراسمنٹ کی درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین