سینٹ اطلاعات و نشریات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی ایم) کے جلسوں کا انجوائے کررہے ہیں۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کو کسی کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے فلاپ پروگرامز کو انجوائے کرتے ہیں، آپ جتنے مرضی جلسے کرلیں ہمیں فرق نہیں پڑتا۔
فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب علاقے میں کوئی اہماندار تھانے دار تعینات ہوتا ہے تو سارے چور اکھٹے ہوجاتے ہیں، یہاں بھی سارے چور اکھٹے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سب لوگوں کو عمران خان سے بس ایک چیز چاہیے اور وہ ہے این آر او، سینیٹر نے ایک دستاویز دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے یہ ڈرافٹ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے خلاف کیس ختم کردو تو ہم آپ کے خلاف تحریک روک دیں گے۔
فیصل جاوید نے 01 منٹ اور 47 منٹ پر مبنی اپنے سینٹ میں بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت تو چھوٹی چیز ہے اگر حکومت بھی چلی گئی تو میں این آر او نہیں دوں گا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سندھ میں 2011 میں عمران خان نے بہت بڑا تاریخی جلسہ اور پاور شو کیا تھا، کل کا جلسہ کراچی کے لوگوں کا نہیں تھا، انہیں ویگنوں میں بھر بھر کر سندھ سے لایا گیا تھا۔ لوگ بتیاں دیکھنے آئےتھے، ان کی بوتھیاں دیکھنے نہیں۔