آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خیبرپختونخوا: کیبل آپریٹرز کورونا وائرس اور بی آر ٹی سے پریشان، ہڑتال کا اعلان


کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف خیبرپختونخوا کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور بی آر ٹی کی وجہ سے ان کا نقصان ہوا ہے، پیسکو نے پول پر تار باندھنے سے متعلق پالیسی پر نظرثانی نہیں کی تو ہڑتال کی جائے گی۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف خیبرپختونخوا کے عہدیداروں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی نے کیبل انڈسٹری کو پہلے سے متاثر کر رکھا ہے اس کے بعد کورونا اور پھر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی جگہ جگہ کھدائیوں کی وجہ سے کاروبار مزید خراب ہوا ہے۔

کیبل آپریٹرز نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ اور ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے بھی کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پیسکو بڑی کمپنیوں کے اشارے پر اپنی پالیسی بنا رہا ہے جو کیبل آپریٹرز کا معاشی قتل ہے۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین صوبوں میں 10 روپے فی پول لیا جارہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں فی پول 100 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیسکو نے نئی پالیسی بناتے وقت کیبل آپریٹرز کو اعتماد میں نہیں لیا۔

کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا کہ پیمرا، دیگر ادارے اور پیسکو نئی پالیسی نافذ کرنے سے پہلے کیبل آپریٹرز کو اعتماد میں لیں۔

انھوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر پالیسی پر نظرثانی نہ کی گئی تو ہڑتال کی جائے گی جس کے پہلے مرحلے میں آج شام 7 سے 10 بجے تک ہڑتال ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید