• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی یونس خان کو مستقل بنیادوں پر بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا خواہشمند

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق کپتان یونس خان کو مستقل بنیادوں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔

پی سی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو مستقل بنیادوں پر بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔


پی سی بی دورۂ نیوزی لینڈ سے یونس خان کے اسائنمنٹ کے آغاز کا خواہشمند ہے۔ تاہم اس کا انحصار یونس خان کی اپنی دستیابی اور خواہش پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یونس خان نے پی سی بی کی پیشکش پر حتمی جواب نہیں دیا تاہم بات چیت کا مرحلہ جاری ہے۔

تازہ ترین