• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار سے رکشہ چھیننے والے گینگ میں شامل میاں بیوی کو پولیس نےگرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے ملیر 15 سے گبول ٹاؤن جانے کیلئے رکشہ بک کیا ،لیبر اسکوائر گلشن معمار پہنچنے پر ملزمان نے ڈرائیور سے اسلحہ کے زور پر رکشہ چھننے کی کوشش کی،پولیس نے دوران گشت کارروائی کر کے دونوں ملزمان مسمات عابدہ زوجہ نیاز علی اور نیاز علی ولد شیر خان کو موقع پر گرفتار کر لیا،ملزمان کا گینگ خاتون ساتھی کی مدد سے شہر میں منشیات کی سپلائی بھی کر تا ہے ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی ساختہ 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن ڈیڑھ کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس بھی برآمد کر لی ۔

تازہ ترین