• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری جدوجہد بند کمروں میں فیصلے کرنیوالوں کیخلاف ہے، شاہد خاقان

راولپنڈی (خبرنگار خصوصی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کابیانیہ عوام کی رائے کے احترام کا بیانیہ ہے ، نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہے ،ملک آئین کے مطابق چلے،آج ملک مشکل حالت میں ہے،خرابی کی بنیادی وجہ 2018کے غیر منصفانہ الیکشنز ہیں، عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا گیا،اس وقت ہر شخص پریشان ہے۔ راولپنڈی ڈویژ ن کے ٹکٹ ہولڈڑز اور تنظیمی عہدیداروں سے خطاب کرتےہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ ایک تاثر دیا جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ایک ادارےکیخلاف ہےاس ادارے میں کون کام کرتا ہےاس میں میرے آپ سب کے بھائی،بیٹے عزیر رشتہ دار ہیں۔ ہماری جدوجہد ان چند ایک افراد کیخلاف ہے جو بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں اور عوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ان فیصلوں پر آمین کہیں۔

تازہ ترین