• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ شاہ محمود کا آذر ہم منصب سے رابطہ، کاراباخ کی صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آباد (جنگ نیوز )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ میں امن وامان کی خراب صورتحال پرگہری تشویش ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران دوطرفہ تعلقات، آذربائیجان ،آرمینیا کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں آذربائیجان کی قیادت و عوام کے ساتھ ہے، ہم نگورنو کاراباخ سے متعلق آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، آذربائیجان اور آرمینیا میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی مثبت پیشرفت ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فریقین میں پائیدار امن کا انحصار سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد پر ہے، آذر بائیجان کے علاقوں سے آرمینیائی افواج کو انخلا کرنا ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’نگورنو کاراباخ‘ میں امن وامان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش ہے، آذربائیجان کی دیہی آبادی پر آرمینیا کی بھاری گولہ باری قابلِ مذمت ہے۔

تازہ ترین