• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف عالم دین قاری عباس نقشبندی مجددی انتقال کرگئے

ڈیویزبری(نمائندہ جنگ) ا ٓزاد کشمیرکے معروف عالم دین قاری غلام عباس نقشبندی مجددی سلطانی گذشتہ روز ہارٹ سرجری کے دوران انتقال کرگئے، ان کی موت سےبرطانیہ میں دینی حلقے سوگوار اور غم میں ڈوب گئے۔ اس موقع پرانجمن محبان فیض پور شریف نے کہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس اوراعلیٰ اخلاق وکردارکے مالک تھے، انہوںنے انتہائی باوقار انداز میں انسانیت اور دین کی خدمت میں اپنی زندگی گزاری بزرگان دین سےوالہانہ عقیدت رکھتے تھے، آستانہ عالیہ گلہار شریف کے معتمد خاص پرانےمعلم اور مخلص خدمت گزاروں میں ان کا شمار ہوتا تھا، انجمن محبان کے اراکین جن میں مولوی محمد رفیق ، حافظ محمد شبیر ،حافظ امجد محمود ،حافظ محمد بشیر ،محمد امین ،لیاقت مغل کے علاوہ قاری ظہیر اقبال قادری ،علامہ دلشاد حسین قادری ،مفتی عبدالشکور اور آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے جملہ متعلقین کی جانب سے ، عبدالرشید بٹ ،زید بٹ ،عبدالشکور بٹ ،علی اکبر بٹ مولانا حافظ طارق ربانی ،حافظ محمد عظیم ،حافظ طاہر محمود سلیم بٹ ،سلطان بٹ ،حامد بٹ ،عادل بٹ ،عظمت بٹ ،احمد بٹ ،شکیل بٹ ،مہربان بٹ ،پہلوان سلیمان بٹ ،پہلوان اسرار بٹ ،ندیم بٹ ،معروف بٹ اور محمد عزیز بٹ ،عبدالرحمان بٹ اور دیگر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی ۔
تازہ ترین