• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونس اور جبر کے سامنے جھکنے سے انکار، سندھ پولیس پر فخر ہے، مریم نواز

دھونس اور جبر کے سامنے جھکنے سے انکار، سندھ پولیس پر فخر ہے، مریم نواز


لاہور (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر مقدمات درج کرانے سے جیلیں کم پڑ جائیں گی۔

حکومت کیخلاف عوامی عدالت میں ریفرنس دائر ہوچکا۔ مریم نواز نے کہا سندھ پولیس پر فخر ہے جس نے دھونس اور جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کیا۔ 

مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس رفتار سے محمد نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ رہا ہے اور عوام کا حکومت اور ایک پیج کے خلاف ردِعمل سامنے آ رہا ہے، عنقریب انکو 2200 افراد پر نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام پر مقدمے درج کرنے ہونگے۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر آپ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج کروا رہے ہیں تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی کیونکہ آج پاکستان کے ہر بچے، بزرگ، اور جوان کاایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کے ووٹ کو عزت دی جائے۔ 

اس نعرے سے تکلیف صرف انہی کو ہے جو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین