• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا صورتحال پربیان نہ آناتشویشناک ہے، ذوالفقار چیمہ


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا موجودہ صورتحال پر بیان نہ آنا تشویشناک ہے،تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو بلا لیا ہے،ن لیگ کے رہنما طارق فضل نے کہا کہ پولیس اور باقی اداروں کے درمیان ٹکراؤ یا تناؤ ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہے،دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے نپا تلا ردعمل دیا۔

رہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آئی جی سندھ کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنا مصلحت پسندی تھی ان کا عمل مناسب تھا۔سابق آئی جی ذوالفقارچیمہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اورکیپٹن (ر)صفدر کی گرفتار کے معاملے پرمتعدد افسران سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا وہ بہت افسردہ ہیں ان کا حوصلہ پست ہوچکا ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ ہمارے ادارے کے سربراہ کوبے عزت کیا گیا جس سےادارےکی توہین ہوئی ہے ۔کسی مہذب معاشرے میں اس عمل کا تصوربھی نہیں کیا جاسکتا ،اگر آئی جی سندھ کوزبردستی لے جایا گیا ہے تو یہ اغوا کے ضمن میں آتا ہے ۔

وزیراعظم کا موجود ہ صورتحال پرکوئی بیان نہیں آیاجو یقیناً تشویشناک بات ہے ۔

تازہ ترین