• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ تحریک کسی کے اشاروں پر چل رہی ہے، ندیم چن

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ کے جلسے میں تقریر کی لیکن کراچی میںنہیں کی، ہو سکتا ہے کہ ہم نے ان کو انگیج کرلیا ہو۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی تحریکیں چلی ہیں وہ کسی نہ کسی کے اشارے پر چلی ہیں‘موجودہ تحریک بھی کسی کے اشاروں پر چل رہی ہے۔

ن لیگ کو پچھلے گناہوں کی معافی مانگنی ہو گی اور بتانا ہوگا کہ وہ کیسے ووٹ کو روندتے رہے ہیں۔ن لیگ کے لوگ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں چلیں گے۔

یہ ایک طرف اداروں پرحملہ کرتے ہیں دوسری طرف اداروں سے مدد بھی مانگتے ہیں۔اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں ، ہمارے ہی کچھ دوستوں نے اپوزیشن کے جلسوں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔

تازہ ترین