کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیریں جناح کالونی میں روٹ نمبر20 کے بس ٹرمینل کے گیٹ پردھماکے کے نتیجےمیں 4افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے کے رضا کار ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جاءے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بارودی مواد کا ہے ،واقعہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے ، ،پولیس نے فوری بی ڈی ایس کو طلب کر لیا ، بی ڈی ایس کےمطابق ابتدائی طور پر بارودی مواد ایک کلو کے قریب ہے ، دھماکے کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچااور بس کے شیشےٹوٹ گئے، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ سیفٹی فیوز ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ ہوا ہےمعلوم کر رہے ہیں کہ ٹارگٹ کیا تھا، یہاں تو عام پبلک موجود ہے ، دھماکہ خیز مواد خراب سائیکل کے اندر رکھا گیا تھا، ہیں ، پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد متاثرہ بس میں سوار تھے ، دھماکے میں جوس شاپ کا مالک 40سالہ عبدالباری ، 30 سالہ طاہر،اور 33بہارعلی زخمی ہوا ، پولیس کے مطابق دھماکے میں استعمال کیے جانے والے بال بیرنگ قریب مسجد کی دیوار سے بھی ٹکرائے ، دھماکے میں تقریباً ایک کلو دیسی ساختہ باردوی مواد استعمال کیا گیا،باردوی مواد میں ڈھائی سو گرام تک بال بیرنگ شا مل ہیں ، دریں اثناآئی جی سندھ مشتاق احمدمہر نے شیریں جناح میں بس ٹرمینل کے گیٹ پر دھماکے کے حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ سے تمام تر ضروری ابتدائی پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔