• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان سمیت حاضر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنیکی نیب استدعا مسترد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے شاہد خاقان عباسی وغیرہ کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کی سماعت ملتوی کردی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے غیر حاضر ملزمان پر فیصلہ کرینگے پھر فردجرم عائد ہوگی، ملزمان کو دوبارہ سمن بھیجیں۔ منگل کو سماعت کے دوران شاہدخاقان عباسی سمیت12ملزمان عدالت پیش ہوئےجبکہ دو غیر ملکی ملزمان فلپ ناٹمن اور شنا صادق پھر غیر حاضر تھے، اس موقع پرنیب نے شاہد خاقان عباسی سمیت حاضر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پہلے غیر حاضر ملزمان پر فیصلہ کرینگے پھر فردجرم عائد ہوگی،شاہد خاقان کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے نیب درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ملزمان نہیں آرہے تو پہلے وارنٹ جاری کیے جائیں،جس پر نیب پراسیکیوٹر نےکہا کہ عدالت غیر ملکی ملزمان کا کیس الگ کر کے شاہد خاقان پر فرد جرم عائد کرے، نیب نے دو غیر ملکی گواہان کی طلبی کے نوٹس بھیجنے سے متعلق تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے فلپ ناٹمین اور شنا صادق کا کیس الگ کرنے کی درخواست بھی کی کیونکہ غیر ملکی گواہان کو نوٹس پہنچانے میں بہت وقت لگ جائیگا۔

تازہ ترین