لاہور(خبر نگار)سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر خاں نے گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گنگا آئس فیکٹری، سٹی ڈسٹرکٹ ہائی سکول گوپال نگر والٹن اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوپال نگر لاہور کا ہنگامی دورہ کیا ، ناقص انتظامات، صفائی کی ابتر صورتحال اور کورونا کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ سکولز ہیڈز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ۔