• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروزگاری و مہنگائی عروج پر‘ہر شے عوامی دسترس سے باہر‘ن لیگ

کوئٹہ ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،آغا عمر شاہ، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،طارق بٹ ،ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی،صادق آغا،غلام آغا خلجی،شنو گل،آصف حریفال،شہباز خان،سلیم مینگل اورعمر فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جاری بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا بیڑا غرق کردیا۔سفید پوش اور مڈل کلاس کا جینا دوبھر ہوچکا ‘ملک میں افراتفری کا عالم ہے کوئی کام درست نہیں ہورہا ۔پٹرول،ڈیزل،بجلی،گیس،آٹا چینی، چاول، دالیں اور کھانے پینے کی اشیاء عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں ۔کسی کو معلوم نہیں کہ عوام کا کیا ہو گا‘ ہر شخص بے چینی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ہر چیز عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہے۔اپوزیشن کا 25 اکتوبر کا جلسہ صوبے اور مرکزی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ۔ عوام جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے ۔
تازہ ترین