پبی ( نما ئندہ ) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کے دفتر میں اکبر پورہ میں ما ٹر گو لی کے دھما کے میں جان بحق افراد کے ور ثاء اور زخمیوں میں امدادی چیکس تقسیم کی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر /ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نوشہرہ فرقان اشرف نے اپنے دفتر میں ایک سادہ تقریب میں گزشتہ دنوں اکبر پورہ میں ما ٹر گولے کے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی بھی ہوئے تھے.جس کے متا ثرین میں حکو مت کی جا نب سے اسسٹنٹ کمشنر /ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نوشہرہ فرقان اشرف نے امدادی چیک تقسیم کی جان بحق افراد کے بیوائوں اور ان کے ورثاء کے ساتھ اس دھما کے میں جو افراد زخمی بھی ہو ئے تھے ان کو بھی امداد چیک دیئے ۔