• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کا انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے نئے افراد کی تدریس میں غیر رسمی اساتذہ کے کردار سے متعلق وائٹ پیپر جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) گوگل کے نیکسٹ بلین یوزرز اقدام کے تحت کام کرنیوالے ریسرچ اینڈ انسائیٹ گروپ نے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے نئے افراد کوپہلی مرتبہ آن لائن جانے کے موقع پر درپیش چیلنجوں کامطالعہ شامل ہے، اس وائٹ پیپر میں ٹیکنالوجی تخلیق کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے کہ وہ سرگرمی سیایسی ڈیجیٹل سروسز تیار کریں۔انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے نئے افراد کی تدریس میں غیر رسمی اساتذہ کا اہم کردار کے عنوان سے جاری کردہ اِس وائٹ پیپر میں جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا، لاطینی امریکا اور ذیلی صحرا پر مشتمل افریقی ممالک میں انٹر نیٹ استعمال کرنیوالے نئے افراد کو ان کے سمارٹ فون کے ذریعے آن بورڈ ہونے میں درپیش مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تازہ ترین