ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) شوہر کو نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو پانچ افرادنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پپلاں کلورکوٹ کی شادی شدہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان عرفان ،ممتاز، اللہ نواز ودیگر مجھے اور میرے شوہر کو نوکری کے سلسلے میں مویشی فارم رمضان سیگڑا پر لے گئے میرے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ خاتون کی رپورٹ پر تھانہ پہاڑپور پولیس نےپانچ ملزمان کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔