اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب 4نومبر 2020کو ریٹائرڈ ہوجائینگے ، سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق فاضل جج 5نومبر 1955کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور 4نومبر 2020کو 65سال کے ہوجانے کے بعد اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جا ئینگے ،یاد رہے کہ جسٹس فیصل عرب بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میںاپنے خلاف دائر کئے گئے صدارتی ریفرنس کیخلاف دائر کی گئی آئینی درخواستوں کی سماعت کرنیوالی فل کورٹ کا حصہ تھے ،اس لئے اس بات کا مکان پیدا ہوگیا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جائیگا ۔