• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FCPS اور MD/MS نشستوں کا معاملہ، یاسمین راشد نے جواب طلب کرلیا

لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب میں ڈاکٹروں کی اسپیشلائزیشن کیلئے ڈگری پروگرام ایف سی پی ایس اور ایم ڈی /ایم ایس( لیول فور) کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے جبکہ محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہےکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایف سی پی ایس اور ایم ڈی/ایم ایس کی نشستوں کو تما م سرکاری اداروں میں یکساں کرنے کے حوالے سے صورتحال پر محکمہ صحت سے جواب طلب کرلیا جلد اس معاملہ کو حل کر لیا جائے گااور وہ طلباء جو ایم ڈی/ایم ایس کرنا چاہیں گے انہیں اچھی خبر ملے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ نے اشتہار میں خلاف ضابطہ MDMSکیلئے صرف 9نشستیں رکھیں، تنازعہ بڑھنے پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی سی پی ایس پی کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے جبکہ سی پی ایس پی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سی پی ایس پی کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔

تازہ ترین