• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں شاہراہ پاکستان پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہوئے مقابلے کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی، مقابلہ کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا بلاک 6میں مقابلہ ہوا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔


سی سی ٹی وی میں واضح نظر آرہا ہے کہ سڑک کنارے ایک شہری موٹرسائیکل پہ کھڑا ہے، موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان آتے ہیں شہری کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں اسی دوران 4 پولیس اہلکار 2 موٹر سائیکلوں پہ پہنچ جاتے ہیں۔

ایک ڈاکو کو پولیس پکڑتی ہے جبکہ دوسرا ڈاکو چلتے روڈ سے فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے پولیس اہلکار ملزم کے پیچھے بھاگتے ہیں مصروف سڑک کے بیچ اہلکاروں اور ملزم میں ہاتھا پائی ہوتی ہے ۔

اس دوران ملزم فرار ہونے کے لئے فائرنگ شروع کردیتا ہے، جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوجاتا ہے، دونوں ملزمان کے قبضے سے 2 پستول ،3موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔

تازہ ترین