فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ جڑانوالہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو چک نمبر 119 گ ب کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے 3 ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
زخمی ملزمان کو پولیس حراست میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشیں اور برآمد اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق اوڈھ گینگ سے ہے جو ڈکیتی اور رہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔