آپ آف لائن ہیں
پیر7؍ ربیع الثانی1442ھ 23؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسکردو دنیا کا بلند ترین بیس بال میدان بن گیا

‏بیس بال کی عالمی گورننگ باڈی ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسکردو اب دنیا کا بلند ترین مقام ہے جہاں بیس بال کا انعقاد ہو رہا ہے۔

‏پاکستان فیڈریشن بیس نے اس ماہ کے آخر میں اسکردو اور گلگت میں بیس بال کی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہوا ہے۔

‏ ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے اپنی حالیہ ریلیز میں اسکردو کے بیس بال میدان کو دنیا کا بلند ترین مقام قرار دیا ہےاور  لکھا ہے کہ اسکردو بیس بال میچ کی میزبانی کے بعد امریکا کے بلند ترین بیس بال میدان ڈینور کلراڈو کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

اسکردوکا بیس بال میدان 7 ہزار 310 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جبکہ ڈینور کلراڈو کا بیس بال میدان 5 ہزار 130 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

‏ پاکستان فیڈریشن بیس بال نے اسکردو میں بیس بال اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 29 اور 30 اکتوبر کو اسکردو میں انٹر ڈسٹرکٹ بیس بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو گا جبکہ 31 اکتوبر کو پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹس کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہوں گے۔

3 نومبر کو گلگت میں بھی پاکستان وائٹس اور پاکستان گرینز کے درمیان نمائشی بیس بال میچ کھیلا جائے گا۔

‏ پاکستان فیڈریشن بیس کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بیس بال کے بلند ترین مقام کا اعزاز پاکستان کو ملنا فخر کی بات ہے،  اس سے بیس بال کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے رحجان میں مزید اضافہ ہو گا جو کہ اس حکومت کا ویژن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت بھی اس حوالے سے سر پرستی کرے گی ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید