آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ثانیہ مرزا کا پسندیدہ پاکستانی ڈرامہ کونسا؟

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں، دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے پاکستانی ڈرامہ دیکھتے ہوئے قہوے سے لطف اندوز ہوتے اپنے پسندیدہ پاکستانی ڈرامے کے بارے میں بتایا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ کو اپنے فیورٹ پاکستانی ڈرامہ قرار دیا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں کیمومائل چائے کا کپ پکڑی ہوئی ہیں۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ بیٹے کو سلانے کے بعد کیمو مائل چائے کا کپ اور  ’میرا دل میرا دشمن۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی نجی چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ حال ہی میں اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

مذکورہ ڈرامے میں علیزے شاہ، یاسر نواز اور نعمان سمیع نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ ڈرامہ پاکستانی شائقین میں کافی مقبول ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے دبئی کے ساحل پر کھڑے لہروں سے لطف اندوز ہوتے بیٹے کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید