• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی اور روسی خلابازوں پر مشتمل ٹیم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین پر واپس آگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اور روسی خلابازوں پر مشتمل ٹیم 196 دن کا مشن مکمل کر کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین پر واپس آگئی، خلابازوں کی ناسا کے سویوز ایم ایس 16 کیپسول کے ذریعے قازقستان واپسی ہوئی۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس آنے والے عملے میں ایک امریکی اور دو روسی خلاباز شامل ہیں، جنہوں نے آج صبح قازقستان میں لینڈ کیا ہے۔

خلابازوں کی ناسا کے سویوز ایم ایس 16 کیپسول کے ذریعے زمین پر واپسی ہوئی۔ یہ پروگرام ناسا کے کمرشل کریو پروگرام کا حصہ ہے۔

تازہ ترین